ایشوریا رائے سپر موم ہیں،ابھیشیک بچن

جمعرات 2 نومبر 2017 12:24

ایشوریا رائے سپر موم ہیں،ابھیشیک بچن
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2017ء) بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن نے کہا ہے کہ ایشوریا رائے سپر موم ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ابھیشیک بچن نے کہا ہے کہ جب ایشوریہ رائے ماں بنیں تو انہوں نے اپنا کیریئر پیچھے چھوڑ دیا، وہ سپر موم ہیں اور بیٹی آرادھیا کے لئے وہ سب کچھ کرتی ہیں جو ایک ماں کرتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی ایشوریاکو تھکا دینے والے سفر ،کام یا کسی بھی چیز سے متعلق شکایت کرتے نہیں دیکھا اور میں ان میں یہ چیزیں دیکھتے ہوئے خوشی محسوس کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ لوگ انہیں آج بھی دنیا میں سب سے خوبصورت ترین خاتون کہتے ہیں ، وہ اپنے مداحوں کی اس قدر محبت کی قدرو قیمت جانتی ہیں جس پر وہ شکر گزار ہیں۔ ایشوریا رائے بچن فلم ’’پھنے خان ‘‘ میں اداکار راج کما رائو اور انیل کپور کے ساتھ نظر آئیں گی۔
وقت اشاعت : 02/11/2017 - 12:24:35

Rlated Stars :