بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اجے دیوگن کو شرمندہ کر دیا

ہفتہ 15 اپریل 2017 11:54

بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اجے دیوگن کو شرمندہ کر دیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2017ء) بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اجے دیوگن کے ساتھ بیٹھ کر ان کی پرانی فلم یہ راستے ہیں پیار کے دیکھ رہی ہیں۔اس ویڈیو میں اجے دیوگن رقص کرتے نظر آئے جس پر پرینیتی نے کہا کہ اجے دیوگن خوش نہیں کہ ہم ان کی فلم دیکھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اجے دیوگن کو دیکھ کر صاف اندازہ ہورہا ہے کہ وہ کافی شرمندہ ہورہے ہیں۔

خیال رہے کہ 29 سالہ پرینیتی چوپڑا ایک سال کا وقفہ لینے کے بعد اب 2 فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جن میں سے ایک فلم میری پیاری ہندو جبکہ دوسری مزاحیہ فلم گول مال-4 ہے۔فلم گول مال 4 کی کاسٹ میں اجے دیوگن، پرینیتی چوپڑا، ارشد وارثی، جونی لیور، کنال کھیمو، تبو اور تشار کپور وغیرہ موجود ہیں۔روہت شیٹی کی ہدایات میں بننے والی فلم گول مال 4 کی ریلیز تاریخ کا اب تک اعلان نہیں کیا گیا۔
وقت اشاعت : 15/04/2017 - 11:54:40

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :