فلم ’’بادشاہو‘‘ میں اجے دیوگن اور ایلیناڈی کروز کا دس منٹ پر مبنی منظر سنسر بورڈ سے بچنے کے لئے مختصر کر دیا گیا

جمعہ 21 جولائی 2017 12:52

فلم ’’بادشاہو‘‘ میں اجے دیوگن اور ایلیناڈی کروز کا دس منٹ پر مبنی منظر سنسر بورڈ سے بچنے کے لئے مختصر کر دیا گیا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2017ء) بالی وڈ ہدایتکارنے فلم ’’بادشاہو‘‘ میں اجے دیوگن اور ایلیناڈی کروز کا دس منٹ پر مبنی منظر سنسر بورڈ سے بچنے کے لئے مختصر کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ ہدایتکار میلان لتھراہ نے بھارتی سنسر بورڈ سے سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کے لئے فلم’’بادشاہو‘‘ میں اجے دیوگن اور ایلیناڈی کروز کا دس منٹ پر مبنی منظر مختصر کر دیا ہے ۔فلم کی کہانی 1970ء میں بھارتی ایمرجنسیی پر مبنی ہے ۔فلم میں اجے دیوگن ،عمران ہاشمی،ایلینا ڈی کروز،ایشاگپتا،سنجے مشرا اور ودایت جموال شامل ہیں ۔فلم یکم ستمبر کو سنیماگھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 21/07/2017 - 12:52:06

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :