’’گول مال اگین‘‘ نے300 کروڑ کما لئے

منگل 14 نومبر 2017 13:10

’’گول مال اگین‘‘ نے300 کروڑ کما لئے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2017ء)گول مال اگین 2017ء کی اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بالی وڈ فلم بن چکی ہے۔ بالی وڈ کی ہنسی اور قہقہوں سے بھرپور فلم گول مال اگین نے ہند اور دنیا بھر میں300 کروڑ روپے کما لئے۔

(جاری ہے)

اجے دیوگن، پرینیتی چوپڑا، ارشد وارثی اور تبو کی فلم نے صرف ہندمیں 200 کروڑ روپے کمائے ہیں، گول مال اگین 2017ء کی اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بالی وڈ فلم بن چکی ہے۔

وقت اشاعت : 14/11/2017 - 13:10:48

Rlated Stars :