رنویر سنگھ نے اکشے کمار کے ہمراہ فلم ٹائیلٹ پریم کتھا کی کامیابی کا جشن مناتے ہوئے خصوصی وڈیو شیئرکر دی

منگل 15 اگست 2017 13:45

رنویر سنگھ نے اکشے کمار کے ہمراہ فلم ٹائیلٹ پریم کتھا کی کامیابی کا جشن مناتے ہوئے خصوصی وڈیو شیئرکر دی
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2017ء) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے اداکار اکشے کمار کے ہمراہ ان کی فلم ٹائیلٹ پریم کتھا کی کامیابی کا جشن مناتے ہوئے خصوصی وڈیو انسٹاگرام پرشیئر کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار رنویر سنگھ کی جانب سے شئیر کی گئی ویڈیو میں دونوں اداکار مزاحیہ انداز میں ناچتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور رنویر اکشے کو گلے مل کر ان کی اس فلم کی کامیابی کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناوں کا بھی اظہار کر رہے ہیں۔

فلم میں اکشے کی ہیروئن اداکارہ بھومی پیڈنیکر ہیں،فلم نے تین دن میں 52 کروڑ کا بزنس کر لیا ہے،فلمی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے فلم آئندہ دنوں میں مزید کامیابی کے جھنڈے گاڑھے گی،فلم کی ہدایات شری نارائن سنگھ نے دی ہے،فلم کی سینما گھروں میں شاندار نمائش جاری ہے۔
وقت اشاعت : 15/08/2017 - 13:45:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :