فلم ’’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘‘نے 6 دنوں میں 88کروڑ کما لئے

جمعہ 18 اگست 2017 11:49

فلم ’’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘‘نے 6 دنوں میں 88کروڑ کما لئے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) بالی وڈ اداکار اکشے کمار کی فلم ’’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘‘نے اپنی ریلیز کے 6 دنوں میں 88کروڑ کما لئے ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اکشے کمار کی فلم ’’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘‘نے اپنی ریلیز کے 6 دنوں میں 88کروڑ کا بزنس کر لیا ہے ۔فلم میں اکشے کمار اور بھومی پیڈنیکر جلوہ گر ہوئیں ۔فلم کی کہانی ایک ایسے نئے شادی شدہ جوڑے کے گرد ھگومتی ہے جس کی بیوی اپنے شوہر کو شادی کے چند دن بعد ہی صرف اس لئے چھوڑ کر چلی جاتی ہے کہ اس کے گھر میں ٹوائلٹ نہیں ہے ۔فلم کے ہدایتکار شیری نارائن سنگھ ہیں ۔

وقت اشاعت : 18/08/2017 - 11:49:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :