اکشے کمار کے ٹی وی شو میں انوپم کھیر خاص مہمان کے طور پرشرکت کریں گے

جمعرات 28 ستمبر 2017 13:07

اکشے کمار کے ٹی وی شو میں انوپم کھیر خاص مہمان کے طور پرشرکت کریں گے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکار اکشے کمار کے ٹی وی شو’’دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج‘‘ میں انوپم کھیربطور خاص مہمان (سپیشل گیسٹ)شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار کے ٹی وی شو’’دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج‘‘ میں سیف علی خان کے بعد انوپم کھیربطور سپیشل گیسٹ شرکت کریں گے۔اکشے کمار اور انوپم کھیر اب تک ایک ساتھ 20فلموں میں جلوہ گر ہو چکے ہیں، ان کی حال میں ایک ساتھ کی گئی فلم ’’ٹوئلٹ ایک پریم کتھا ‘‘ہے ۔

وقت اشاعت : 28/09/2017 - 13:07:43

Rlated Stars :