تبو 17 سال بعد اکشے کمار کے ساتھ ٹی وی شو میں جلوہ گر ہوں گی

منگل 10 اکتوبر 2017 12:36

تبو 17 سال بعد اکشے کمار کے ساتھ ٹی وی شو میں جلوہ گر ہوں گی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ تبو 17سال بعد اکشے کمار کے ساتھ ان کے شو’’دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج ‘‘ میں بطور سلیبرٹی گیسٹ شریک ہوں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیاکے مطابق بالی وڈ ہدایتکار روہت شیٹھی تبو اور اپنی فلم ’’گول مال اگین‘‘ کی ٹیم کے ساتھ اکشے کمار کے ٹی وی شو ’’دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج‘‘ میں شرکت کریں گے۔شو میں تبو اکشے کمار کے ساتھ فلم ’’تو چور میں سپاہی‘‘ کے گانے ’’ہم دو پریمی‘‘پر پرفام کریں گی۔ شو کی خصوصی قسط کی عکسبندی آج 11اکتوبر کو کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 10/10/2017 - 12:36:46

Rlated Stars :