اکشے کمار کی فلم ’’2.0 ‘‘ میں آواز تبدیل کی جائے گی

جمعہ 13 اکتوبر 2017 14:38

اکشے کمار کی فلم ’’2.0 ‘‘ میں آواز تبدیل کی جائے گی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) بالی وڈ اداکار اکشے کمار کی فلم ’’2.0 ‘‘ میں آواز بھی تبدیل کی جائے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار اکشے کمار فلم ’’2.0 ‘‘ میں مکمل طور پر ایک مختلف کردار اور حلیے میں نظر آئیں گے، فلم کے تامل اور تیلگو ورژن میں ان کی آواز میں ڈبنگ کی جائے گی جبکہ ہندی ورژن میں ٹیکنالوجی کی بدولت آواز تبدیل کی جائے گی۔

(جاری ہے)

فلم میں اداکار رجنی کانتھ ،اکشے کمار اور ایمی جیکسن شامل ہیں ،ایس شنکر کی ہدایت کردہ فلم آئندہ سال 25 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 13/10/2017 - 14:38:27

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :