سلمان خان کی جگہ فلم ’’نوانٹری ‘‘کے سیکوئل میں اکشے کمار کو کاسٹ کر لیا گیا

بدھ 15 نومبر 2017 16:23

سلمان خان کی جگہ فلم ’’نوانٹری ‘‘کے سیکوئل میں اکشے کمار کو کاسٹ کر لیا گیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2017ء) بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کی جگہ فلم ’’نوانٹری ‘‘کے سیکوئل میں اکشے کمار کو کاسٹ کر لیا گیا ہے بتایاگیا ہے کہ 2005 میں بننے والی فلم ’نو انٹری ‘ نے ریکارڈ کمائی کی تھی، اس کی کامیابی کے بعد ہی فلم سازوں نے فلم کا سیکوئل ’’نو انٹری میں انٹری‘‘ بنانے کا فیصلہ کیا تھا، فلم کی شوٹنگ کا آغاز 2007 میں ہونا تھا جس میں سلمان اپنے پرانے کردار میں نظر آتے لیکن سلمان خان کی مسلسل مصروفیات کے بعد اب فلمسازوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ’’نو انٹری میں انٹری‘‘ میں سلمان کی جگہ اکشے کمار ہوں گے بالی ووڈ کے دونوں اداکار سلمان خان اور اکشے کمار دونوں بہترین دوست ہیں اور فلم ’’مجھ سے شادی کروگی‘‘، ’’جانے من ‘‘،’’تیس مار خان‘‘جیسی کئی مشہور فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں واضح رہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں اس وقت دیکھا جائے تو 90 کی دہائی کے ہیروز کا راج ہے۔

(جاری ہے)

بات اگر سلمان خان اور اکشے کمار کی کی جائے تو اس وقت دونوں ہی شہرت کی اٴْن بلندیوں پر ہیں جن کا کوئی ثانی نہیں اور ان دونوں کو ایک دوسرے کے بہت قریبی سمجھے جاتے ہیں۔
وقت اشاعت : 15/11/2017 - 16:23:02

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :