اکشے کمار فلم ’’پدمان ‘‘کیلئے بہترین انتخاب ہیں، سونم کپور

جمعرات 16 نومبر 2017 12:53

اکشے کمار فلم ’’پدمان ‘‘کیلئے بہترین انتخاب ہیں، سونم کپور
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ اداکار اکشے کمار فلم ’’پدمان‘‘ میں مرکزی کردار کیلئے بہترین انتخاب ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سونم کپور نے فلم ’’پدمان ‘‘ کے ایک منظر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم میں اکشے کمار کے ساتھ کام کرنا خوشی کا باعث ہے، فلم میں مرکزی کردار کیلئے اکشے کمار بہترین انتخاب ہیں اور فلم میں مزاح اور محبت کا احساس بہترین طریقے سے فلمبند کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلم ’’پدمان ‘‘ کی ناقابل یقین کہانی ہے اور اکشے کمار کی فلم میں اداکاری بے مثال ہے۔ فلم کے ہدایتکار آر بلکی ہیں، فلم کی کاسٹ میں اکشے کمار، سونم کپور اور رادھیکا آپتے شامل ہیں۔ فلم آئندہ سال 26 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
وقت اشاعت : 16/11/2017 - 12:53:17

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :