رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی ڈیزائنر منیش ملہوترا کے ملبوسات کی نمائش

پیر 31 جولائی 2017 12:17

رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی ڈیزائنر منیش ملہوترا کے ملبوسات کی نمائش
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2017ء) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ نے فیشن شو میں ڈیزائنر منیش ملہوترا کے ملبوسات کی نمائش کی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ نے انڈیا کوشئر ویک2017ء میں ڈیزائنر منیش ملہوترا کے ملبوسات کی نمائش کی جس میں رنویر سنگھ ’’علائوالدین خلجی ‘‘کے شاہی روپ میں نظر آئے انہوں نے سیاہ رنگ کی شیروانی پہن رکھی تھی جبکہ عالیہ بھٹ نے پھولدار مغلئی جوڑا پہنا تھا جس میں وہ بہت خوبصورت نظر آرہی تھیں۔

وقت اشاعت : 31/07/2017 - 12:17:21

Rlated Stars :