انوپم کھیر نے اپنی 512 ویں فلم ’’سنگھ ان دی رین‘‘ کی عکسبندی شروع کر دی

پیر 29 جنوری 2018 11:33

انوپم کھیر نے اپنی 512 ویں فلم ’’سنگھ ان دی رین‘‘ کی عکسبندی شروع کر دی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2018ء) بالی وڈ اداکار انوپم کھیر نے اپنی 512 ویں فلم ’’سنگھ ان دی رین‘‘ کی عکسبندی شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق انوپم کھیر نے اب تک 511فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور اب انہوں نے اپنی نئی فلم ’’سنگھ ان دی رین‘‘ کی عکسبندی شروع کر دی ہے ۔ فلم کی کہانی میں محبت کو معاشرے میں سب سے زیادہ طاقتور چیز دکھایا گیا ہے۔ فلم کے ہدایتکار اندرانی پل چوہدری ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں انوپم کھیر، شانی پائول مکگھی، پوجا بھٹ ، امول شاہ اور دیگر شامل ہیں۔ فلم جلد ہی نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 29/01/2018 - 11:33:35

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :