انو کپور نے فلم ’’میسنگ‘‘ کے لئے فرانسیسی زبان سیکھ لی

جمعرات 29 مارچ 2018 12:03

انو کپور نے فلم ’’میسنگ‘‘ کے لئے فرانسیسی زبان سیکھ لی
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکار انو کپور نے فلم ’’میسنگ‘‘ کے لئے فرانسیسی زبان سیکھ لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انو کپور نے فلم ’’میسنگ‘‘ کے لئے فرانسیسی زبان سیکھ لی، فلم میں انو کپور ماریشس پولیس اہکار کا کردار ادا کر رہے ہیں، انو کپور فلم میں اپنے کردار کو بہتر انداز میں نبھانے کے لئے کچھ دن روزانہ کی بنیاد پر پولیس اسٹیشن گئے اور وہاں دیکھا کہ پولیس جرائم کے مقدمات کیسے حل کرتی ہے، انہوں نے اپنے کردار کے لئے فرانسیسی زبان کی چند لائنز بھی سیکھیں۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں منوج باجپائی اور تبو بھی شامل ہیں۔ فلم6اپریل کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 29/03/2018 - 12:03:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :