استاد امجد علی خان، آشا بھوسلے اورانوپم کھیر کو ’’ماسٹر دینانتھ منگیشکر‘‘ ایوارڈ سے نوازا جائے گا

منگل 17 اپریل 2018 13:39

استاد امجد علی خان، آشا بھوسلے اورانوپم کھیر کو ’’ماسٹر دینانتھ منگیشکر‘‘ ایوارڈ سے نوازا جائے گا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) بھارتی کلاسیکل استاد امجد علی خان، گلوکارہ آشا بھوسلے اور اداکار انوپم کھیر کو 24 اپریل کو ماسٹر دینانتھ منگیشکر ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سرود کے استاد امجد علی خان، گلوکارہ آشا بھوسلے اور اداکار انوپم کھیر کو بھارتی تھیٹر اور سینما میں بہترین خدمات پر ماسٹر دینانتھ منگیشکر ایوارڈ عطا کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 17/04/2018 - 13:39:22

Rlated Stars :