شاہ رخ خان کی فلم ’’زیرو‘‘ اور انوپم کھیر کی فلم ’’دا ایکسیڈینشل پرائم منسٹر ‘‘ کا 21دسمبر کو باکس آفس پر ٹکرائو ہو گا

جمعرات 12 جولائی 2018 11:23

شاہ رخ خان کی فلم ’’زیرو‘‘ اور انوپم کھیر کی فلم ’’دا ایکسیڈینشل پرائم منسٹر ‘‘ کا 21دسمبر کو باکس آفس پر ٹکرائو ہو گا
ممبئی۔12 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی فلم ’’زیرو‘‘ اور اداکار انوپم کھیر کی فلم ’’دا ایکسیڈینشل پرائم منسٹر ‘‘ کا رواں سال 21دسمبر کو باکس آفس پر ٹکرائو ہو گا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سے قبل خبریں سامنے آرہی تھیں کہ اداکار شاہ رخ خان کی فلم ’’زیرو‘‘ اور اداکار رنویر سنگھ کی فلم ’’سمبا ‘‘ ایک ہی دن ریلیز کی جائیں گی لیکن’’سمبا ‘‘ کی ریلیز کی تاریخ 28دسمبر رکھی گئی ہے جس کے بعد اب ادکار انوپم کھیر اور شاہ رخ خان کی فلموں کا باکس آفس پر ٹکرائو ہو گا جو رواں سال 21دسمبر کو ریلیز کی جائیں گی۔

وقت اشاعت : 12/07/2018 - 11:23:26

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :