کیریئر کے آغاز میں مجھے کئی بار مسترد کیا گیا، انوشکا شرما

منگل 19 ستمبر 2017 13:32

کیریئر کے آغاز میں مجھے کئی بار مسترد کیا گیا، انوشکا شرما
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے کہا ہے کہ انہیں 15 سال کی عمر میں کئی بار مسترد اور نظر انداز کیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی زرائع کے مطابق انہیں کیریئر کے آغاز میں کئی بار مسترد کیا گیا، کئی بار ایسا ہوا کہ انہیں شوز اور اشتہارات کی پیشکش کی جاتی اور بعدازاں انہیں نکال دیا جاتا تھا اور ان کی جگہ کسی دوسری لڑکی کو کاسٹ کر لیا جاتا جو ان کے لئے دکھ کا باعث بنتا تھا لیکن اس کے باوجود وہ دلبرداشتہ نہیں ہوئیں اور بہادری سے ان تمام مشکلات کا سامنا کیا۔

وقت اشاعت : 19/09/2017 - 13:32:13

Rlated Stars :