ممبئی کے مقامی الیکشن ‘شاہ رخ ‘انوشکا شرما‘ ریکھا‘ جان ابراہم، شردھا کپور سمیت کئی اداکاروں نے ووٹ کاسٹ کردیا

بدھ 22 فروری 2017 13:21

ممبئی کے مقامی الیکشن ‘شاہ رخ ‘انوشکا شرما‘ ریکھا‘ جان ابراہم، شردھا کپور سمیت کئی اداکاروں نے ووٹ کاسٹ کردیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء) ممبئی کے مقامی الیکشن میں شاہ رخ خان، انوشکا شرما، ریکھا، جان ابراہم، شردھا کپور اور رنویر سنگھ سمیت کئی اداکاروں نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کے دوران بالی ووڈ کے کئی اداکاروں نے بھی اپنے ووٹ کاسٹ کئے۔

(جاری ہے)

کنگ آف بالی ووڈ شاہ رخ خان نے ممبئی کے علاقے باندرا کے پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ کاسٹ کیا، شہری انہیں دیکھ کر حیران ہوتے رہے جبکہ ووٹ ڈالنے کے بعد سپر اسٹار نے شائقین کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

جان ابراہم، پریم چوپڑا، کرن راؤ اور پریا دت نے بھی باندرا میں اپنے ووٹ کاسٹ کئے، بالی ووڈ سے تعلق رکھنی والی شخصیات نے ووٹ ڈالنے کے بعد انگلی پر لگی سیاہی دکھا کر تصاویر بھی بنوائیں۔بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف ولن اور کامیڈین شکتی کپور کی صاحبزادی اور خوبرو اداکارہ شردھا کپور نے اپنی والدہ کے ساتھ جوہو کے ایک پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ کاسٹ کیا، انوشکا شرما اور ریکھا نے بھی اپنے من پسند امیدواروں کو ووٹ دیا۔
وقت اشاعت : 22/02/2017 - 13:21:58

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :