ارجن رام پال رنویر سنگھ اور ورون دھون کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند

پیر 9 اکتوبر 2017 14:00

ارجن رام پال رنویر سنگھ اور ورون دھون کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2017ء) بالی وڈ اداکار ارجن رام پال اداکار رنویر سنگھ اور ورون دھون کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اس سلسلے میں اداکار ارجن رام پال کا کہنا ہے کہ انہوں نے بطور فلمساز فلم انڈسٹری میں بہت کچھ سیکھنے کا تجربہ حاصل ہوا ہے، فلمسازی میں ایک دوسرے کے ساتھ باہمی تعاون بہت ضروری ہے کیونکہ ہر چیز اکیلے نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں بہت سے اچھے اداکار ہیں لیکن میں نے اداکار انوریر سنگھ اور ورون دھون کے ساتھ ابھی تک کام نہیں کیا ،دونوں بہت زبردست اور باصلاحیت ادا کار ہیں اور میں ان کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں۔

وقت اشاعت : 09/10/2017 - 14:00:01

Rlated Stars :