ارمان اور تنیشا کے رشتے میں دراڑپڑ گئی

بدھ 17 ستمبر 2014 11:54

ارمان اور تنیشا کے رشتے میں دراڑپڑ گئی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر۔2014ء)مشہور ٹی وی شو ’بگ باس‘ کا سابقہ ورڑن کس نے جیتا تھا یہ آپ کو یاد ہو یا نہ ہو لیکن ارمان کوہلی اور تنیشا کی جوڑی ضرور یاد ہوگی۔اس شو میں ان کی نزدیکیاں موضوع بحث رہیں تھیں۔

(جاری ہے)

ارمان اور تنیشا گذشتہ ایک برس سے ایک ساتھ گھومتے پھرتے، تفریح کرتے بھی نظر آتے رہے، لیکن اب اچانک اس رشتے کی ٹوٹنے کی باتیں سامنے آ رہی ہیں۔

ارمان کے ایک دوست نے ممبئی کے ایک اخبار کو بتایا کہ ارمان اور تنیشا کا رشتہ اب ٹوٹ چکا ہے۔ان دونوں نے یہ فیصلہ باہمی اختلافات کی وجہ سے کیا ہے۔ تنیشا اور ارمان اب اپنے اپنے کریئر پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔ تنیشا ایک پروڈکشن ہاوٴس قائم کرنا چاہتی ہیں اور ارمان کو سلمان خان کے ساتھ سورج راجکمار بڑجاتیا کی فلم میں کام مل گیا ہے۔

وقت اشاعت : 17/09/2014 - 11:54:35

Rlated Stars :