ٹائیگر زندہ ہے کی نمائش پر پاکستان میں پابندی

وزرات اطلاعات نے سینسر بورڈ کی سفارش کے بعد فلم ٹائیگر زندہ ہے کے لیے این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا

بدھ 13 دسمبر 2017 17:06

ٹائیگر زندہ ہے کی نمائش پر پاکستان میں پابندی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2017ء) بولی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم ٹائیگر زندہ ہے رواں ماہ 22 تاریخ کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی، البتہ پاکستان میں اس فلم کی ریلیز پر پابندی عائد ہوچکی ہے۔ وزرات اطلاعات نے سینسر بورڈ کی سفارش کے بعد فلم ٹائیگر زندہ ہے کے لیے این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کے فلم میں پاکستان سے متعلق سینز موجود ہیں، جس کی وجہ سے اسے سینسر بورڈ نے کلیئر نہیں کیا۔

خیال رہے کہ فلم ٹائیگر زندہ ہے سلمان خان کی 2012 میں ریلیز ہوئی فلم ایک تھا ٹائیگر کا سیکوئل ہے۔فلم ایک تھا ٹائیگر کو بھی پاکستان میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس فلم میں سلمان خان نے ہندوستانی جبکہ کترینہ کیف نے پاکستانی جاسوس کا کردار ادا کیا۔یہ دونوں اس نئی فلم میں بھی یہی کردار دھراتے نظر آئیں گے۔فلم میں پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے بھی ایک گانا گایا ہے۔
وقت اشاعت : 13/12/2017 - 17:06:53

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :