فلموں کے انتخاب پر پچھتاتا نہیں ،ایوشمان کھرانہ

جمعرات 14 ستمبر 2017 12:14

فلموں کے انتخاب پر پچھتاتا نہیں ،ایوشمان کھرانہ
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکار ایوشمان کھرانہ نے کہا ہے کہ ان کے پاس فلموں کے انتخاب میں بہادر بننے کے سوائے کوئی دوسراراستہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع کے مطابق اداکار ایوشمان کھرانہ نے کہا ہے کہ انہیں فلموں کے انتخاب میں خود پر اعتماد کرنا ہو گا اور اس کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے کیونکہ انہوں نے ایک غیر روایتی فلم سے ایک غیر روایتی اداکار کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ شائقین کچھ منفرد دیکھنا چاہتے ہیں جس کے لئے اداکاروں کو اچھے موضوع پر فلمیں کرنی ہوں گی اور یہ بہترین انتخاب ہے۔

وقت اشاعت : 14/09/2017 - 12:14:07

Rlated Stars :