کشور کمار کی زندگی پر بننے والی فلم میں ضرور کام کرنا چاہوں گا، ایوشمان کھرانہ

پیر 6 نومبر 2017 14:15

کشور کمار کی زندگی پر بننے والی فلم میں ضرور کام کرنا چاہوں گا، ایوشمان کھرانہ
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2017ء) بالی وڈ اداکار ایوشمان کھرانہ نے کہا ہے کہ گلوکار کشور کمار کی زندگی پر بننے والی فلم میں ضرور کام کرنا چاہوں گا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ایوشمان کھرانہ نے کہا ہے کہ کشور کمار کی زندگی پر بننے والی فلم میں ضرور کام کرنا چاہوں گا، میں گانا بھی گا سکتا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ میں کشور کمار کی زندگی پر بننے والی فلم کے لئے بہترین انتخاب ہوں۔ اداکار ایوشمان کھرانہ فلم ’’شوٹ دا پیانو پلیئر‘‘ میں پیانو پلیئر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 06/11/2017 - 14:15:39

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :