بپاشاباسو کو اپنے شوہر کیساتھ کنڈوم کی مشہوری کرنا مہنگا پڑ گیا

سلمان خان نے کنڈوم کی مشہوری کرنے پر بپاشاباسو کو پروگرام ’’بگ باس‘‘ کے سیزن 11سے باہر نکال دیا بڑے اور بچے ایک ساتھ بیٹھ کر پروگرام دیکھتے ہیں اس لیے اس قسم کے اشتہارت نہیں دکھانے چاہئیں‘سلمان کا انتظامیہ سے مطالبہ

بدھ 29 نومبر 2017 12:16

بپاشاباسو کو اپنے شوہر کیساتھ کنڈوم کی مشہوری کرنا مہنگا پڑ گیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2017ء)بالی ووڈ میں سب سے زیادہ خیرات کرنے والے اداکار سلمان خان بھارتی فلم انڈسٹری میں کسی حد تک فحاشی اور عریانی کے بھی خلاف ہیں اور وہ اس کے لیے عملی اقدامات بھی اٹھاتے نظر آتے ہیں ،یہ ہی وجہ ہے کہ ان کی فلموں میں بوس و کنار کے مناظر بھی بہت کم نظر آتے ہیں ۔اب انہوں نے کنڈوم کی مشہوری میں کام کرنے پر بپاشو باسو کو بڑا جھٹکا دے دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق بپاشا باسو نے اپنے شوہر کرن سنگھ کے ساتھ کنڈوم کی مشہوری میں کام کیا تو سلمان خان نے دونوں میا ں بیوی کو مشہور زمانہ پروگرام ’’بگ باس‘‘کے سیزن 11سے باہر نکال دیا ۔سلمان خان نے اپنے پروگرام کی انتظامیہ سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ ’’بگ باس ‘‘کے لیے ایسے اشتہارات سے گریز کیا جائے ۔ان کا کہنا ہے کہ ’’بگ باس‘‘پرائم ٹائم میں نشر ہونے والا پروگرام ہے اور اس وقت فیملی کے تمام افراد ایک ساتھ بیٹھ کر ٹی وی دیکھتے ہیں ،بڑے اور بچے ایک ساتھ بیٹھ کر پروگرام دیکھتے ہیں اس لیے اس قسم کے اشتہارت نہیں دکھانے چاہئیں۔
وقت اشاعت : 29/11/2017 - 12:16:54

Rlated Stars :