ریس 3 کیلئے سلمان خان کے کہنے پر بوبی دیول نے نیا روپ اختیار کرلیا

بدھ 29 نومبر 2017 14:08

ریس 3 کیلئے سلمان خان کے کہنے پر بوبی دیول نے نیا روپ اختیار کرلیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 نومبر2017ء) بالی وڈ اداکار بوبی دیول نے سلمان خان کے کہنے پر نیا روپ اختیار کرکے اپنے مداحوں کو حیران کردیا۔

(جاری ہے)

بوبی دیول بھی بھارت کے ان اداکاروں میں شامل ہیں جنہیں نئے آنے والے اداکاروں کی وجہ سے فلموں میں خاص کام نہیں مل رہا ہیجب کہ انہوں نے فلموں میں کام نہ ملنے کی وجہ سے دہلی میں بطور ڈے جے کنسرٹ بھی کیا لیکن اس میں بھی انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

بوبی دیول گزشتہ 6 برس سے کام نہ ملنے کی وجہ سے اپنے ہی خاندان کے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی فلموں میں کام کرتے رہے ہیں لیکن اب بوبی کو سلمان خان کے مدمقابل فلم ’ریس 3‘ میں کاسٹ کرلیا گیا ہے۔ بوبی دیول 10 سال بعد کسی بڑی فلم کے ساتھ ایک بار پھر سلور اسکرین پر جلوہ گر ہورہے ہیں جس کے لیے وہ نہایت پرجوش ہیں اور انتھک محنت بھی کررہے ہیں۔
وقت اشاعت : 29/11/2017 - 14:08:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :