فلم انڈسٹری میں لاہور کے معروف اداکاروں کے بعد کراچی کے فنکاروں نے بھی اپنی جگہ بنانی شروع کر دی

منگل 2 مئی 2017 13:17

فلم انڈسٹری میں لاہور کے معروف اداکاروں کے بعد کراچی کے فنکاروں نے بھی اپنی جگہ بنانی شروع کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2017ء) پاکستان فلم انڈسٹری میں لاہور کے معروف اداکاروں کے بعد کراچی سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے بھی اپنی جگہ بنانی شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان فلم انڈسٹری دور حاضر میں کام کرنے والے اداکار شان ، معمر رانا ، بابر علی ، سعود ، ریمبو ، ببرک شاہ ، ثناء ، نور ، ریما ، صاحبہ ، نرگس ، زارا شیخ اور صائمہ نور کی جگہ اب کراچی سے تعلق رکھنے والے اداکاروں نے فلموں کے ذریعے اپنی جگہ بنانی شروع کر دی ہے۔

کراچی کے ان اداکاروں میں ہمایوں سعید ، فہد مصطفی ، حمزہ علی عباسی ، شہزاد شیخ ، دانش تیمور ، فواد خان ، عمران بخاری ، عدنان صدیقی ، احمد بٹ ، احسن خان ، فیصل قریشی ، اعجاز اسلم ، ماہرہ خان ، مہوش حیات ، عائشہ خان ، سوہا علی ابڑو ، صائمہ اظہر ، عائشہ عمر ، نیلم منیر ، عروہ حسین ، ماروا حسین سمیت دیگر اداکار شامل ہیں جو اب باقاعدہ طور پر فلم انڈسٹری کا حصہ بن چکے ہیں اور مستقبل میں آنے والی فلموں میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 02/05/2017 - 13:17:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :