دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی منگنی ‘بھارتی میڈیا میں ہلچل مچ گئی

اتوار 24 ستمبر 2017 11:50

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی منگنی ‘بھارتی میڈیا میں ہلچل مچ گئی
ْ ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 ستمبر2017ء) نامور بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے درمیان منگنی کی خبروں نے ایک بار پھر بھارتی میڈیا میں ہلچل مچادی۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ دپیکا پڈوکون کا ستارہ ان دنوں عروج پر ہے، دپیکا بالی ووڈ کے ساتھ ہالی ووڈ میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑرہی ہیں، جب کہ ماڈلنگ کی دنیا میں بھی ان کا کوئی ثانی نہیں، تاہم ان کے مداحوں کو اس بات کی بہت فکر ہے کہ وہ کب اور کس کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں گی اور اب لگتا ہے دپیکا کے چاہنے والوں کا انتظار ختم ہوا، حال ہی میں دپیکا کی ایک ایوارڈ شو کی تقریب میں شرکت کی تصاویر جاری ہوئی ہیں جن میں وہ منگنی کی انگوٹھی پہنے ہوئے نظرآرہی ہیں۔

وقت اشاعت : 24/09/2017 - 11:50:53

Rlated Stars :