دیپیکا اور رنویر کی شادی میں شاہ رخ اور ارجن کپور رقص کرینگے

رنویر اور دپیکا دونوں رواں سال نومبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے

جمعرات 5 جولائی 2018 12:27

دیپیکا اور رنویر کی شادی میں شاہ رخ اور ارجن کپور رقص کرینگے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2018ء) بولی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے رشتے کی خبریں گزشتہ 5 سالوں سے میڈیا میں سامنے آرہی ہیں، تاہم ان دونوں نے کبھی بھی کھل کر اس کا اعتراف نہیں کیا۔تاہم حالیہ رپورٹس کے مطابق رنویر اور دپیکا دونوں رواں سال نومبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

(جاری ہے)

ویسے تو یہ دونوں اداکار اپنی شادی کی ایک پرائیوٹ تقریب اٹلی میں منعقد کرنے کا ارادہ کررہے ہیں، جس میں صرف خاندان اور قریبی دوست شامل ہوں گے۔

لیکن اب خبریں سامنے آئیں ہیں کہ اداکار شاہ رخ خان اور ارجن کپور بھی اٹلی میں ان دونوں کی شادی میں شریک ہونے جارہے ہیں، اور ہوسکتا ہے کہ یہ دونوں وہاں پرفارم بھی کریں۔یاد رہے کہ ارجن کپور رنویر سنگھ کے قریبی دوست ہیں، جبکہ شاہ رخ خان دپیکا پڈوکون سے کافی قریب ہیں، اس لیے یہ دونوں بھی دلہا دلہن کے ساتھ اٹلی روانہ ہوں گے۔
وقت اشاعت : 05/07/2018 - 12:27:45

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :