دیپیکا پڈوکون اور رنوویر سنگھ اٹلی میں شادی کریں گے

ہفتہ 28 جولائی 2018 12:52

دیپیکا پڈوکون اور رنوویر سنگھ اٹلی میں شادی کریں گے
ممبئی۔28 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2018ء) بالی وڈ جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنوویر سنگھ اٹلی میں شادی کریں گے ۔بھارتی ذرائع ابلا غ کے مطا بق اطلاعات ہیں کہ دیپیکا پڈوکون اور رنوویر سنگھ کی شادی کی تاریخ کے ساتھ ساتھ شادی کی جگہ بھی طے ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

یہ دونوں بھی انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی طرح اٹلی میں شادی کریں گے،انھوں نے اٹلی کے ایک خوبصورت قصبے لیک کومو کا انتخاب کیا ہے۔ یہ اٹلی کا انتہائی حسین دیہات ہے جو ایک خوبصورت جھیل کے کنارے آباد ہے جبکہ رنوویر سنگھ اور دیپیکا کے گھر والے شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

وقت اشاعت : 28/07/2018 - 12:52:36

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :