رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈکون کی شادی کی حتمی تاریخ سامنے آگئی

شادی رواں برس 20نومبرکوہو گی ‘شادی کی تقریب میں صرف 30افراد کو مدعو کیاگیا ہے شادی اٹلی کی معروف سیاحتی جھیل کومو کے قریب ہوگی‘ جوڑا شادی کی ایک تقریب بھارت میں بھی منعقد کریگا

بدھ 15 اگست 2018 11:50

رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈکون کی شادی کی حتمی تاریخ سامنے آگئی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) بولی وڈ ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ کی شادی کی چہ مگوئیاں ختم‘ دونوں کی شادی کی حتمی تاریخ سامنے آگئی، ساتھ ہی ان کی شادی کی تقریب میں شامل ہونے والے مہمانوں کی تعداد کے اعداد و شمار بھی سامنے آگئے۔ جوڑے کے قریبی ذرائع کے مطابق دونوں کی شادی رواں برس 20 نومبر کو ہوگی۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ جوڑا یورپی ملک اٹلی میں شادی کرے گا۔

(جاری ہے)

ساتھ ہی رپورٹ میں بتایا گیا کہ شادی کی تقریب میں صرف 30 افراد کو مدعو کیا گیا جائے گا، جن میں دونوں خاندان کے افراد سمیت ان کے قریبی دوست شامل ہوں گے۔اگرچہ ابھی مہمانوں کی فہرست سامنے نہیں آئی، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ ان کی شادی میں بولی وڈ کی نمایاں شخصیات شامل ہوں گی۔جوڑا اٹلی میں کس جگہ شادی کرے گا، اس حوالے سے بھی کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی، تاہم امکان ہے کہ ان کی شادی اٹلی کی معروف سیاحتی جھیل کومو کے قریب ہوگی۔ساتھ ہی خیال کیا جا رہا ہے کہ جوڑا اپنی شادی کی ایک تقریب بھارت میں بھی منعقد کرے گا، تاہم یہ تقریب کہاں ہوگی، اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

وقت اشاعت : 15/08/2018 - 11:50:18

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :