رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی شادی کے مہمانوں کی فہرست میں ایلٹن جان اور میڈونا کا نام بھی شامل

بدھ 12 ستمبر 2018 13:42

رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی شادی کے مہمانوں کی فہرست میں ایلٹن جان اور میڈونا کا نام بھی شامل
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2018ء) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی شادی کے مہمانوں کی فہرست میں برطانوی گلوکار سر ایلٹن جان اورگلوکارہ میڈونا کا نام بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون رواں سال12نومبر کو اٹلی کی لیک کومو کے مقام پر شادی کے بندھن میں بندھیں گے جبکہ شادی کے مہمانوں کی فہرست پر کام جاری ہے جس میں گلوکار سر ایلٹن جان اورگلوکارہ میڈونا کا نام بھی شامل ہے، شادی میں آنے والے مہمانوں کو موبائل فون اپنے ساتھ لانے کی اجازت نہیں ہو گی تاکہ دیپیکا اور رنویر کی اجازت کے بغیر ان کی کوئی بھی تصویر لیک نہ ہو۔

وقت اشاعت : 12/09/2018 - 13:42:26

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :