دپیکا اور رنویر 12 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھیں گے

دپیکا رنویر کی شادی میں مہمانوں کو موبائل فون لانے کی اجازت نہیں ہوگی

جمعرات 13 ستمبر 2018 12:04

دپیکا اور رنویر 12 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھیں گے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2018ء) بالی ووڈ کی سپر ہٹ جوڑی اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون 12 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا میں ان دنوں اداکارہ دپیکا پڈوکون اوررنویر سنگھ کی شادی کے چرچے ہیں، دونوں کی شادی کی حتمی تاریخ منظر عام پر آگئی جس کے مطابق رنویر اور دپیکا پڈوکون 12 نومبر کو اٹلی کے خوبصورت مقام ’’لیک کیمو‘‘ میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

دونوں کی شادی میں صرف 30 لوگوں کو مدعو کیا گیا ہے جب کہ مہمانوں کو تقریب میں موبائل فون لانے کی اجازت نہیں ہوگی تاکہ شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک نہ ہوجائیں۔ اس کے علاوہ دپیکا رنویر نے شادی کی تقریب میں رازداری برقرار رکھنے کے لیے مہمانوں کو ای میل بھی کی ہے۔
وقت اشاعت : 13/09/2018 - 12:04:29

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :