دیپیکا پڈوکون ہدایت کارہ میگھنا گلزار کے ساتھ فلم بنائیں گی

بدھ 3 اکتوبر 2018 12:46

دیپیکا پڈوکون ہدایت کارہ میگھنا گلزار کے ساتھ فلم بنائیں گی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون ہدایت کارہ میگھنا گلزار کے ساتھ فلم بنائیں گی، جس میں وہ بطور معاون پروڈیوسر کے فرائض ادا کریں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دیپیکا پڈوکون فلم ’’پدماوت‘‘ کے بعد میگھنا گلزار کے ساتھ لکشمی اگروال پر مبنی فلم بنائیںگی، فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جس پر رشتے سے انکار کرنے پر تیزاب پھینکا جاتا ہے۔ فلم کی عکس بندی فروری میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

وقت اشاعت : 03/10/2018 - 12:46:19

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :