ذہنی تکلیفوں اور پیچیدگیوں کے بارے میں بات کرنے سے کبھی نہ گھبرائیں ،دیپیکا پڈوکون

جمعرات 11 اکتوبر 2018 11:53

ذہنی تکلیفوں اور پیچیدگیوں کے بارے میں بات کرنے سے کبھی نہ گھبرائیں ،دیپیکا پڈوکون
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے ڈپریشن کے عالمی دن کے موقع پر مداحوں کے لئے اپنا پیغام جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دیپیکا پڈوکون نے ڈپریشن کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ ذہنی تکلیفوں اور پیچیدگیوں کے بارے میں بات کرنے سے کبھی نہ گھبرائیں ، نہ شرمندہ ہوں۔دیپیکا نے انکشاف کیاہے کہ انہیں 2014ء میں ڈپریشن کی تشخیص ہوئی تھی۔ دیپیکا کے ڈپریشن پر دیئے گئے انٹرویوز بھی سامنے آچکے ہیں۔دیپیکا کا کہنا ہے کہ صرف ناکام لوگ ہی ذہنی پریشانی کا شکار نہیں ہوتے، کامیاب افراد کو بھی یہ مرض ہوسکتاہے۔

وقت اشاعت : 11/10/2018 - 11:53:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :