میرے اور رنویر سنگھ کے تعلقات کئی سال پر محیط اور ایک مضبوط ڈور میں بندھے ہوئے ہیں، دیپیکا پڈوکون

جمعرات 11 اکتوبر 2018 12:05

میرے اور رنویر سنگھ کے تعلقات کئی سال پر محیط اور ایک مضبوط ڈور میں بندھے ہوئے ہیں، دیپیکا پڈوکون
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ ان کے اور رنویر سنگھ کے تعلقات کئی سال پر محیط ہیں اور ایک مضبوط ڈور میں بندھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنے اور رنویر سنگھ کے مابین کئی سالوں پر محیط تعلقات کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ اپنی زندگی میں لوگوں کے ساتھ منسلک ہوتے ہیں تو ایک مضبوط رشتے میں بندھ جاتے ہیں اور میں اور رنویر سنگھ بھی ایسا ہی محسوس کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ انہیں رنویر جیسے شخص ملے ہیں جونہ صرف ان کے ساتھ مخلص بلکہ بہترین دوست بھی ہیں، وہ ایک ایسے انسان ہیں جو اپنے سے پہلے دوسروں کا احساس کرتے ہیں جن پر وہ انحصار کر سکتی ہیں اور اعتماد کر سکتی ہیں ۔
وقت اشاعت : 11/10/2018 - 12:05:32

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :