فلم سمبا کا رومانوی گیت ’تیرے بن نہیں لگدا دل میرا‘ ریلیز کردیا گیا

کچھ گھنٹوں میں86 ہزار سے زائد شائقین نے دیکھ کر ریکارڈ قائم کردیا، فلم 28 دسمبر کو ریلیز کی جائیگی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 12:07

فلم سمبا کا رومانوی گیت ’تیرے بن نہیں لگدا دل میرا‘ ریلیز کردیا گیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) اداکارہ دپیکا پڈوکون کے نئے نویلے دولہا رنویر سنگھ کی فلم ’سمبا‘ کا رومانوی گیت ’تیرے بن نہیں لگدا دل میرا‘ ریلیز کردیا گیا ہے۔فلم ’سمبا‘ میں رنویر سنگھ کے ساتھ سیف علی خان کی صاحبزادی اداکارہ سارہ علی خان مرکزی کردار میں نظر آئینگی ،فلم 28 دسمبر کو سینماء گھروں کی زینت بنے گی، بے چین مداحوں کیلئے فلم کا رومانوی گانا ریلیز کیا گیا ہے۔

یہ گانا شہنشاہ قوال نصرت فتح علی خان کا مقبول گیت ہے جس کا فلم میں ریمکس بنا کر پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

ریمکس گیت 3 منٹ 35 سیکنڈ پر مشتمل ہے جس میں گلوکار راحت فتح خان نے اپنی سٴْریلی آواز کا جادو جگایا ہے۔گانے کو سوئٹزرلینڈ کی خوبصورت وادیوں میں عکس بند کیا گیا ہے جس میں رنویر اور ساردہ دونوں ہی دلکش دکھائی دے رہے ہیں۔گانے کو چند ہی گھنٹوں میں یوٹیوب پر 86 ہزار سے زائد شائقین دیکھ چکے ہیں۔فلم سمبا میں سارہ اور رنویر کی جوڑی پہلی بار جلوہ گر ہوگی جبکہ ان کیساتھ سونو سود اور آشوتوش رانا کے علاوہ اجے دیوگن بھی خصوصی کردار میں نظر آئیں گے۔فلم سمبا کرن جوہر کی پیشکش ہے جب کہ ہدایت کاری روہت شیٹھی نے انجام دی ہے۔

وقت اشاعت : 15/12/2018 - 12:07:23

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :