رنویر سنگھ نے اپنی نئی دلہن دپیکا کو ایوارڈ کی تقریب کے دوران رلادیا

فلموں میں شاید مجھے کبھی ملکہ نہیں ملی تھی پر حقیقت کی زندگی میں مجھے میری ملکہ مل گئی‘رنویر سنگھ

پیر 17 دسمبر 2018 19:03

رنویر سنگھ نے اپنی نئی دلہن دپیکا کو ایوارڈ کی تقریب کے دوران رلادیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) بالی ووڈ کے مایہ نازاداکاررنویر سنگھ نے اپنی نئی دلہن دپیکا کو ایوارڈ کی تقریب کے دوران رلادیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کے بندھن میں بندھنے والے دپیکا اوررنویر ایک دوسرے سے محبت کے اظہار کے بنا نہیں رہ پاتے اوراب ایک بار پھرایوارڈ کی تقریب کے دوران جب رنویرنے اہلیہ سے محبت کا اظہارکیا تو وہ روپڑیں۔

(جاری ہے)

اداکارنے کہا کہ فلموں میں شاید مجھے کبھی ملکہ نہیں ملی تھی پر حقیقت کی زندگی میں مجھے میری ملکہ مل گئی۔ میں دپیکا سے بہت محبت کرتا ہوں، پچھلے 6 سال کے دوران اگرمیں نے اپنی زندگی میں کچھ حاصل کیا ہے تووہ سب دپیکا کی وجہ سے ہی ہے کیونکہ دپیکا نے مجھ پر اپنی توجہ مرکوز رکھی۔اداکارکی باتیں سن کراداکارہ اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکیں اورمحبت کے اظہار میں وہ خود ہی روپڑیں۔ دوسری جانب اسی ایوارڈ کی تقریب میں اداکاررنویرسنگھ نے فلم ’پدماوت‘ کے لیے بہترین اداکارکا ایوارڈ اپنے نام بھی کیا۔
وقت اشاعت : 17/12/2018 - 19:03:16

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :