دیپیکا پڈوکون کی نئی فلم کا نام’’چھپاک‘‘ رکھ دیا گیا

بدھ 19 دسمبر 2018 12:19

دیپیکا پڈوکون کی نئی فلم کا نام’’چھپاک‘‘ رکھ دیا گیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نئی فلم کے نام ’’چھپاک‘ رکھا گیا ہے جس کا مطلب چھڑکنا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں فلم ساز میگھنا گلزار کا کہناہے کہ حقیقی زندگی میں تیزاب گردی سے متاثرہ لڑکی لکشمی اگروال کی کہانی پر مبنی فلم ’’چھپاک‘‘ میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ اداکار وکرانت میسی مرکزی کردار ادا کریں گے جو فلم میں لکشمی اگروال کے بہت قریبی دوست الوک ڈکشٹ کا کرادر نبھائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلم کی عکسبندی ممبئی اور نئی دہلی میں کی جائے گی جبکہ دیپیکا پڈوکون اس فلم کی معاون پیشکار بھی ہیں۔

وقت اشاعت : 19/12/2018 - 12:19:43

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :