دپیکا نے اپنی بیماری سے متعلق مداحوں کے نام خط لکھ دیا

بدھ 26 دسمبر 2018 13:24

دپیکا نے اپنی بیماری سے متعلق مداحوں کے نام خط لکھ دیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اپنی بیماری کے حوالے سے مداحوں کے نام ایک خط لکھا ہے ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کیاداکارہ نے خط میں لکھا ہے کہ ڈپریشن میں مبتلا افراد خود کو اکیلا محسوس نہ کریں ان کیلئے مدد موجود ہے۔

(جاری ہے)

جیسا کہ آپ میں سے بہت سے افراد واقف ہونگے کہ 2014 ء میں مجھے کلینکل ڈپریشن کا مرض تشخیص ہوا تھا تاہم خوش قسمتی سے بروقت مدد اور آس پاس خیال رکھنے والوں کی وجہ سے مجھے بحالی کی راہ تک جانے کی طاقت ملی۔

دپیکا نے بتایا میری طرح لاکھوں افراد ایسے ہیں جو خاموشی سے اس مرض کو برداشت کررہے ہیں۔اداکارہ نے کہا بیماری کے بعد میں نے جون 2015ء میں ایک فائونڈیشن کی بنیاد رکھی اس کا مقصد تنائو، ڈپریشن اور بے چینی کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا اور اس ذہنی مرض سے وابستہ تاثر کو واضح کرنا ہے۔
وقت اشاعت : 26/12/2018 - 13:24:48

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :