نئی پاکستانی فلم ’’ نامعلوم افراد ٹو‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز کر دیاگیا

فلم کی کاسٹ میں فہد مصطفیٰ، محسن عباس اور جاوید شیخ مرکزی کردارکررہے ہیں اہم کردار کیلئے اداکارہ ارمینا خان یا اداکارہ عروہ حسین کوکاسٹ کرنے کی کوشش جاری

جمعہ 17 مارچ 2017 11:36

نئی پاکستانی فلم ’’ نامعلوم افراد ٹو‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز کر دیاگیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2017ء) نوجوان ڈائریکٹرنبیل قریشی نے اپنی نئی فلم ’’نامعلوم افراد ٹو‘‘ کی شوٹنگ کا آغازکراچی میں کردیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں فہد مصطفیٰ، محسن عباس اور جاوید شیخ مرکزی کردارکررہے ہیں جب کہ ایک اور اہم کردار کے لیے اداکارہ ارمینا خان یا اداکارہ عروہ حسین کوکاسٹ کرنے کی کوشش جاری ہے۔ڈائریکٹرنبیل قریشی کا کہنا ہے کہ میں اپنی سابقہ فلموں کی طرح اس باربھی کوئی دعویٰ نہیں کروں گا لیکن اتنا یقین دلاتا ہوں کہ اس بار بھی شائقین کو اچھی فلم دیکھنے کا موقع ملے گا اورسینما گھروں کا رخ کرنے والے خوب محظوظ ہوں گے۔

وقت اشاعت : 17/03/2017 - 11:36:36

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :