الیانا ڈی کروز کا ڈپریشن کی وجہ سے خودکشی کی کوشش کا اعتراف

میں دسمارفک نامی بیماری کا شکار تھی اسی وجہ سے ہر وقت ڈپریشن میں مبتلا رہتی تھی

منگل 7 نومبر 2017 11:51

الیانا ڈی کروز کا ڈپریشن کی وجہ سے خودکشی کی کوشش کا اعتراف
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2017ء) معروف بھارتی اداکارہ الیانا ڈی کروز نے انکشاف کیا ہے کہ ڈپریشن میں ہونے کی وجہ سے انہوں نے خودکشی کرنے کی بھی کوشش کی۔ بالی ووڈ میں اپنی ڈیبیو فلم ’برفی‘ میں اپنی جاندار اداکاری سے پہچان بنانے والی ادکارہ الیانا ڈی کروز نئی فلم ’بادشاہوں‘ کی کامیابی کے بعد اپنے کیریئر کے عروج پر ہیں لیکن حال ہی میں ایک انٹریو میں اداکارہ نے ایسا انکشاف کیا جس نے سب کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹریو کے دوران الیانا ڈی کروز نے انکشاف کیا کہ وہ ’دسمارفک‘ نامی بیماری کا شکار تھی اور اسی وجہ سے وہ ہر وقت ڈپریشن میں مبتلا رہتی تھیں جس کی وجہ سے ذہن میں مختلف خیال زیرگردش رہتے تھے اور ایسے میں کئی بار خودکشی کا خیال بھی آیا، یہاں تک کہ ایک بار تو خودکشی کی کوشش بھی کی تھی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں غیر معمولی طور پر خود شعوری کی شکار ہوں اور اپنے اسی احساس کی بنا پر میں ہمیشہ خود کو ناخوش اور کمزور محسوس کرتی ہوں اور یہ عمل 15 سال کی عمر سے ہی شروع ہوگیا تھا جب کہ میرا صرف ایک ہی مقصد ہوتا تھا اور ہے کہ مجھے ہر شعبے میں لوگ قبول کریں۔
وقت اشاعت : 07/11/2017 - 11:51:05

Rlated Stars :