جیکولین فرنینڈز نے زندگی کی 32 بہاریں دیکھ لیں

ہفتہ 12 اگست 2017 13:12

جیکولین فرنینڈز نے زندگی کی 32 بہاریں دیکھ لیں
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2017ء) سری لنکا سے تعلق رکھنے والی بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ جیکولین فرنینڈز 32 برس کی ہو گئیں۔ انہوں نے 2009ء میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور جلد ہی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی سری لنکن حسینہ جیکولین فرنینڈز نے زندگی کی 32 بہاریں دیکھ لی ہیں۔ انہوںنے ریس ٹو، ہائوس فل ٹو اور کک جیسی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا۔ اپنی بہترین اداکاری سے انہوں نے آئیفا اور سٹار ڈسٹ سمیت متعدد ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔

وقت اشاعت : 12/08/2017 - 13:12:10

Rlated Stars :