جیکولین فرنینڈس کی سلمان خان کے ساتھ فلم ’’جڑواں 2 ‘‘کی تشہیر

پیر 18 ستمبر 2017 12:10

جیکولین فرنینڈس کی سلمان خان کے ساتھ فلم ’’جڑواں 2 ‘‘کی تشہیر
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے سلمان خان کے ساتھ فلم ’’جڑواں 2 ‘‘کی تشہیر شروع کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع کے مطابق اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے انسٹاگرام پر فلم ’’جڑواں 2 ‘‘ کی تشہیر کے ساتھ ساتھ لندن اور برمنگھم میں سلمان خان کے دبنگ ٹور میں پرفارم کرنے کے دوران لی گئی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں انہوں نے ’’جڑواں 2‘‘ کے گانوں ’’اونچی ہے بلڈنگ ‘‘ پر ڈانس کیا۔فلم کی ہدایات ڈیوڈ دھون جبکہ پیشکش ساجد نادیہ والانے دی ہے۔فلم 29 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔یاد رہے کہ جڑواں ٹو کی کاسٹ میں سلمان خان شامل نہیں ہیں،ان کا کردار ورون دھون نے ادا کیا ہے۔

وقت اشاعت : 18/09/2017 - 12:10:25

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :