اب ہالی وڈ کی فلموں میں کام کرنا چاہتا ہوں، جاوید شیخ

بدھ 11 جنوری 2017 11:55

اب ہالی وڈ کی فلموں میں کام کرنا چاہتا ہوں، جاوید شیخ
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء)نامور ہدایت کار و اداکار جاوید شیخ اب ہالی وڈ میں کام کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے اپنے ایک اخباری انٹرویو میں اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ انہوں نے 30 برس سے زائد کا عرصہ فلم کی دنیا میں گزار دیا۔پاکستان کے علاوہ بھارتی فلموں میں بھی کام کر لیا۔اب وہ لالی وڈ اور بالی وڈ کے بعد ہالی وڈ کی فلموں میں بھی کام کر کے پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ہماری فلمیں جدید ٹیکنالوجی میں داخل ہو کر اب عالمی سطح پر بن رہی ہیں۔موضوعات میں بھی اب بہتری آرہی ہے۔جاوید شیخ نے کہا کہ 60سے 80کی دہائی میں بھی ہماری فلم انڈسٹری کا اچھا دور گزرا ہے۔اس دور میں نامور ڈائریکٹرز نذرالسلام مرحوم پرویز ملک مرحوم ایس سلیمان وحید ڈار مرحوم حیدر چوہدری مرحوم شباب کیرانوی مرحوم اور مسعود پرویز مرحوم سمیت دیگر نے بہت معیاری اور سپر ہٹ فلمیں بنائیں۔اب پھر معیاری اور اچھی فلموں کو فروغ مل رہا ہے جو خوش آئند بات ہے۔جاوید شیخ نے کہا کہ رواں برس میں میری ذاتی نئی اردو فلم وجود بھی شروع ہو جائے گی۔
وقت اشاعت : 11/01/2017 - 11:55:15

Rlated Stars :