جدید آئیڈیاز پر کام کریں یہ ہی وقت کی اہم ضرورت ہے‘ جاوید شیخ

پیر 6 مارچ 2017 12:50

جدید آئیڈیاز پر کام کریں یہ ہی وقت کی اہم ضرورت ہے‘ جاوید شیخ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مارچ2017ء)بالی ووڈ کے نامور اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ بہت جلد پاکستانی فنکار دنیا بھر میں جہاں بھی اردو ڈرامہ دیکھا جاتا ہے وہاں کام کرینگے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں جاوید شیخ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے فنکار کئی مشترکہ پراجیکٹس پر کام کررہے ہیں۔ ہمارے فنکاروں کے کام سے انڈین فلم اور ڈرامہ ڈائریکٹر مطمئن ہیں اور مل کرکام کرنے کے خواہش مند ہیں‘آج ہم دوبارہ سے کھڑکی توڑ سینما کے دور میں قدم رکھ چکے ہیں‘ ہماری فلمیں عوام میں پسند کی جارہی ہیں میں ہمیشہ ایک ہی بات کہتا ہوں کہ جدید آئیڈیاز پر کام کریں یہ ہی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

وقت اشاعت : 06/03/2017 - 12:50:59

Rlated Stars :