بالی ووڈ کی تاریخ میں پہلی بار شاہ رخ، کاجول اور اجے دیوگن ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے
جمعرات 19 مارچ 2015 13:03
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) بالی ووڈ کی تاریخ میں پہلی بار شاہ رخ خان، کاجول اور اجے دیوگن ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔معتبر ذرائع کے مطابق اجے دیوگن روہت شیٹی کی آنے والی نئی فلم ’دل والے‘ میں خصوصی کردار ادا کریں گے ذرائع کے مطابق روہت شیٹی اور اجے دیوگن بہت قریبی دوست ہیں۔جس کی وجہ سے انہیں اجے کے نخرے اٹھانے کی ضرورت نہیں پڑی۔
روہت شیٹی کی آنے والی نئی فلم میں بالی ووڈ کی مشہور اور کامیاب جوڑی شاہ رخ خان اور کاجول ایک بار پھر ایک ساتھ جلوہ گر ہونگے۔ذرائع کے مطابق فلم میں اداکارہ کاجول کے شوہر اجے دیوگن بھی فلم میں چند کردار نبھائیں گے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ کی تاریخ میں پہلی بار شاہ رخ خان، کاجول اور اجے دیوگن ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔(جاری ہے)
روہت شیٹھی کی نئی فلم’ ‘دل والے‘’ میں شاہ رخ خان اور کاجول کی مشہور جوڑی کے ساتھ ساتھ ورون دھاوان، کریتی سنون، ونود کھنا، کبیر بیدی، جونی لیور اور ورون شرما شامل ہیں، اس طرح کئی سپر ہٹ فلموں میں ایک ساتھ نظر آنے والی شاہ رْخ اور کاجول کی جوڑی کافی عرصے بعد دوبارہ سے بڑی اسکرین پر نظر آئے گی، فلم کی شوٹنگ کا آغاز (آج) 20 مارچ سے ہوگا۔
فلم کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔روت شیٹھی کی گزشتہ دو فلموں ‘چنائے ایکسپریس’ اور ‘سنھگم ریٹرنز’ نے بھی باکس آفس پر کامیابی حاصل کی تھی، شاہ رخ اور کاجول کی جوڑی بولی وڈ کی مشہور ترین جوڑیوں میں شمار ہوتی ہے، جسے عروج پر پہنچانے میں ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ نے اہم کردار ادا کیا۔ 1995 میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان اور کاجول کی مشہور زمانہ فلم ‘دل والے دلہنیا لے جائیں گے’ ، گزشتہ 20 برسوں سے مسلسل ممبئی کے مراٹھا مندر سنیما گھر میں لگی ہوئی ہے، گزشتہ مہینوں کے دوران اسے سینما سے ہٹانے کا اعلان کیا گیا تاہم شائقین کے پر زور اصرار پر یہ فیصلہ واپس لے لیا گیا۔Rlated Stars :
شاہ رخ خان
Shah Rukh Khan
اجے دیوگن
Ajay Devgan
شاہ رخ خان
Shah Rukh Khan
کاجول
Kajol
ونود کھنہ
Vinod Khanna
جانی لیور
Johnny lever
کبیر بیدی
Kabir Bedi
Famous Showbiz Stars
Alicia Witt
Syed Jibran
Liv Tyler
Jessica Chastain
Robert Pattinson
Emilia Clarke
Nayyara Noor
Zoe McLellan
Saheefa Jabbar Khattak
Adeel Hussain
Sylvester Stallone
Hassan Ahmed
Showbiz News In Urdu
-
صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ اقبال بانو کی 15ویں برسی21اپریل اتوار کو منائی جائے گی
-
معروف اداکارہ نیمل خاور نے اپنے پرستاروں کے ساتھ براہ راست رابطے کیلئے یو ٹیوب چینل کا آغاز کردیا
-
اداکارہ خورشید بانو کی 23 ویں برسی منائی گئی
-
مشہورپوپ سنگرکا جنوبی کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان
-
گلوکارہ اقبال بانو کی 15ویں برسی21اپریل کو منائی جائے گی
-
گلوکار افی جان نے پانچ سال بعد اپنے نئے گانے پر کام شروع کردیا
-
سکینڈل کوئین لائبہ خان نے اپنا نائیٹی میں کیاگیا برانڈ شوٹ وائرل کردیا
-
گلوکارہ نازنصرت بلھے شاہی نے اپنی دس قوالیاں مکمل کرلیں