اجے دیوگن اور کاجول 10 سال بعد ایک ساتھ جلوے بکھیرنے کو تیار

فلم’ ’تاناجی‘‘ اگلے سال نومبر 2019 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

بدھ 3 اکتوبر 2018 12:21

اجے دیوگن اور کاجول 10 سال بعد ایک ساتھ جلوے بکھیرنے کو تیار
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2018ء) بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن اور کاجول 10 سال بعد ایک بار پھر ایک ساتھ فلم میں جلوے بکھیرتے نظر آئیں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف اداکار اجے دیوگن ان دنوں اپنی تمام تر توجہ فلم ’تانا جی‘ پر مرکوز کیے بیٹھے ہیں جس کے تمام تر کام مکمل کرلیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس پروجیکٹ کو منفرد بنانے کے لیے ممبئی میں 5 بڑے سیٹ لگائے گئے ہیں جن کی مالیت 7 کروڑ کے لگ بھگ بتائی جارہی ہے۔

فلم میکرز کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم ’تانا جی‘ میں اجے دیوگن کے مدمقابل اداکارہ کے لیے اٴْن کی اہلیہ و اداکارہ کاجول کو لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ جو کہ فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔اس فلم کو ٹی سیریز کے تعاون سے فلمایا جائے گا جس میں اوپ راؤل ہدایت کاری کا جادو جگائیں گے اور یہ فلم ’تاناجی‘ اگلے سال نومبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
وقت اشاعت : 03/10/2018 - 12:21:52

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :