کاجول کی فلم ’’ہیلی کاپٹر ایلا‘‘ کی ریلیز کے لئے الٹی گنتی شروع

بدھ 10 اکتوبر 2018 11:39

کاجول کی فلم ’’ہیلی کاپٹر ایلا‘‘ کی ریلیز کے لئے الٹی گنتی شروع
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ کاجول نے فلم ’’ہیلی کاپٹر ایلا‘‘ کی ریلیز کے لئے الٹی گنتی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کاجول نے فلم ’’ہیلی کاپٹر ایلا‘‘ کی کلکتہ میںتشہیر کے آخری روز بنائی گئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار ہے جس کی ریلیز میں 3روز باقی رہ گئے ہیں۔ تصویر میں کاجول نے ساڑھی اور کانوں میں جھمکے پہنے ہوئے ہیں۔ فلم 12اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 10/10/2018 - 11:39:27

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :