والدین کو اپنے بچوں کو سمجھنا چاہیئے،

ضرورت سے زیادہ سختی گھٹن کا احساس پیدا کرتی ہے،کاجول

بدھ 10 اکتوبر 2018 11:39

والدین کو اپنے بچوں کو سمجھنا چاہیئے،
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ والدین کو اپنے بچوں کو سمجھنا چاہئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ فلم کا عنوان ’’ہیلی کاپٹر ایلا ‘‘ ان مائوں کی عکاسی کرتا ہے جو اپنے بچوں کی زندگیوں میں بہت زیادہ مداخلت کرتی ہیں، ان پر نظر رکھتی ہیں، ان پر شک کرتی ہیں، ان پر چیختی چلاتی ہیں لہذا ہر تعلق چاہے وہ ماں بیٹے، بہن بھائی، دوستوں یا میاں بیوی کا ہو اس میں اگر کوئی ایک ضرورت سے زیادہ حق جتانے لگے تو گھٹن کا احساس پیدا ہونے لگتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ والدین کو اپنے بچوں کو سمجھنا چاہیئے، ان کے احساسات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیئے تاکہ بچے اپنے والدین کو ہر بات بتا سکیں اورآج کے بچے اس دنیا کو ہم سے بہتر جانتے ہیں اس لئے والدین کو اپنے بچوں کے ساتھ اخلاقیات، اقدار، عزت و وقار سے متعلق بات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم’’ہیلی کاپٹر ایلا ‘‘ 12اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 10/10/2018 - 11:39:28

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :