فلم ’’ہیلی کاپٹر ایلا ‘‘ عکس بندی کی ابتدا میں کاجول کے ساتھ کام کرتے ہوئے نروس تھی، رشی مال

بدھ 10 اکتوبر 2018 11:51

فلم ’’ہیلی کاپٹر ایلا ‘‘ عکس بندی کی ابتدا میں کاجول کے ساتھ کام کرتے ہوئے نروس تھی، رشی مال
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2018ء) بالی وڈ کی نئی اداکارہ رشی مال کا کہنا ہے کہ وہ فلم’’ہیلی کاپٹر ایلا ‘‘ کی پہلی عکس بندی میں کاجول کے ساتھ کام کرتے ہوئے نروس تھیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’ہیلی کاپٹر ایلا ‘‘ میں کاجول کے بیٹے کی دوست کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ رشی مال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلم کے پہلے سین کی ادائیگی کے دوران کاجول کے ساتھ کام کرتے ہوئے نروس تھیں اورجب وہ فلم کے پہلے سین عکس بندی مکمل کی تو ان کے لئے یہ بالکل خواب جیسا تھا کیونکہ وہ بچپن سے ہی کاجول کی مداح ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ کاجول نے ان کو اپنے دوستانہ روئیے سے فلم میں کام کرتے ہوئے آرام دہ محسوس کروایا، فلم’’ہیلی کاپٹر ایلا ‘‘ 12اکتوبر کو سینما میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 10/10/2018 - 11:51:41

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :